اسلام آباد: عدالت عالیہ نے وینا ملک کے خلاف سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹادی۔
ہائی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی دو بچوں کی پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹادی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ متعلقہ وزارت فریقین کو سن کر درخواست کا فیصلہ کرے۔
ڈی جی وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دے دیا تھا۔
اسد خٹک نے درخواست میں کہا تھا کہ دبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔
عدالت نے اسد خٹک کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹادی۔