سابق شوہر نے بچوں کیلیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا: وینا ملک

راولپنڈی: اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا۔
اداکارہ وینا ملک اور ان کے وکیل نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سماعت مکمل نہیں ہوتی پہلے پریس ریلیز سامنے آجاتی ہے۔ عدالتی کارروائی کو ہمشہ فالو کرتے ہیں۔
اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں اور میرے وکلا ہر سماعت پر کراچی سے آتے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر میری والدہ اور بہن جو کیس کی گواہ ہیں یہاں موجود تھیں۔ جب بھی بچوں سے ملوانے کا کہا گیا میں ہمشہ لے کر آئی۔ چاہتی ہوں بچے ہمیشہ باپ سے ملیں، بچوں کو ملوانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
اداکارہ نے کہا باپ کی ذمے داری بچوں کا خرچہ دینا ہے، دبئی میں اسد خٹک کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں، اسد خٹک نے بچوں کے لیے آج تک ایک روپیہ نہیں دیا۔ وینا ملک نے کہا کراچی سے یہاں آنے پر بھاری خرچہ ہوتا ہے، دبئی اور پاکستان کی عدالت سے بچوں کی حوالگی حاصل کرچکی ہوں۔

وینا ملک کے وکیل کا کہنا تھا بچوں سے ملوانے کا کوئی تحریری حکم نامہ نہیں، اسد خٹک کراچی آئیں اور روز بچوں سے ملیں، اسد خٹک کا حق ہے کہ بچوں سے ملیں، سب کچھ قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، عدالت نے اسکائپ کال کا کہا وہ ہم کرواتے ہیں، اسد خٹک نے وینا ملک کے نام پر مختلف لوگوں سے پیسے لیے ہوئے ہیں، اسد خٹک کی بنا پر ایک خاتون کو 12 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے۔
وینا ملک نے بیٹے کو عدالت میں پیش کردیا۔ پیشی کے بعد وینا ملک بچے کو لے کر روانہ ہوگئیں جب کہ بیٹی کو طبیعت خراب ہونے پر نہیں لایا گیا۔
عدالت نے مقدمہ کے گواہان کی حاضری لگائی۔ ڈیوٹی جج کی جانب سے اسد خٹک کو تین ماہ سے نہ دیا جانے والا خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے کہا بچوں کے علاج معالجے کی فیس بھی سابق شوہر ادا کریں۔

ActressCasechild custodyEx husbandVeena malik