کراچی: شہر قائد میں سال 2024 میں مختلف حادثات 482 افراد کی زندگیاں نگل گئے اور 410 زخمی بھی ہوئے۔
کراچی میں 2024 میں جہاں 100 سے زائد شہری اسٹریٹ کرائمز کے دوران مزاحمت پر قتل ہوئے، وہیں ٹریفک حادثات میں بھی بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
ضلع جنوبی میں ٹریفک حادثات کے دوران 44 افراد جان سے گئے اور 82 زخمی ہوئے۔
ڈسٹرکٹ سٹی میں 10 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ ضلع وسطی میں 52 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بنے اور 54 زخمی ہوئے۔
ضلع شرقی میں بھی بے لگام گاڑیوں نے 51 افراد کو روند ڈالا اور 80 زخمی بھی ہوئے۔ ضلع کورنگی میں 70 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 52 زخمی ہوئے۔
سال 2024 میں سب سے زیادہ حادثات ضلع غربی میں ہوئے جہاں 161افراد جان سے گئے اور217 زخمی ہوئے۔ ضلع ملیر میں 130 افراد جان سے گئے اور 122 زخمی ہوئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کہتے ہیں کہ جاں بحق افراد میں زیادہ تر موسائیکل سوار شامل ہیں۔
شہر میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مختص ہونے کے باجود حادثات ہورہے ہیں۔ واٹر ٹینکر سے کچل کر سال 2024 کے دوران51 افراد جان سے گئے۔ آئل ٹینکر سے 10، ٹرک سے 71 ، ٹریلر سے 69 ، مسافر بسوں سے 48 افراد جان سے گئے جب کہ ڈمپرز نے 32 افراد کو کچل ڈالا۔
دوسری جانب شہر میں ٹوٹی سڑکیں، تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی حادثات کی ایک بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔