مظفرآباد: مسافر وین ضامن آباد میں خوف ناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد میں سے 3 کی لاشیں عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور 6 لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیں جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے۔