اسلام آباد: ایک بار پھر یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام مرچ پاؤڈر کی قیمت میں 50 روپے، مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے، مشروبات کی بوتل 30 روپے اور مسالہ جات 40 روپے تک مہنگے کردیے گئے ہیں جب کہ کپڑے دھونے کے پاؤڈر کا پیکٹ 5 روپے، شیمپو کی بوتل 11 روپے اور صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔