نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا!

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا۔
عثمان بزدارنے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

conflictNab office lahoreusman buzdar