کیلیفورنیا: گوگل کمپنی نے حال ہی میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یوٹیوب کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے۔ تاہم، صارفین کو اس اپ ڈیٹ کے باعث شدید بیٹری مسائل کا سامنا ہے۔
کارکردگی کی بہتری میں پلے بیک پرفارمنس کو اعلیٰ ریزولوشن میں دِکھانا جب کہ مخصوص اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پاور کی کم کھپت شامل تھی۔
فوربز کے مطابق کچھ یوٹیوب صارفین کا کہنا تھا کہ جب سے گوگل نے dav1d نامی سافٹ ویئر اپ گریڈ کو یوٹیوب ایپ میں فعال کیا ہے، ان کی بیٹری کی کارکردگی بہت خراب ہوگئی ہے۔
dav1d نامی اپ ڈیٹ مارچ 2024 میں گوگل پلے سسٹم اپ ڈیٹ میں پیش کی گئی تھی۔
لنکڈ ان پر ایک پوسٹ میں گوگل سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ منیجر عارف ڈکیسی کا کہنا تھا کہ dav1d کو استعمال کرنے والی متعدد ڈیوائسز 720p30 کو ڈی کوڈ کرسکتی ہیں۔
اپ گریڈ کے لیے اہل اینڈرائیڈ ڈیوائسز وہ ہیں جن میں پہلے سے مشہور ہوتے اے وی 1 ویڈیو فارمیٹ کے لیے ہارڈویئر سپورٹ موجود نہیں۔ فی الحال صرف نئی ڈیوائسز میں بلٹ-ان سپورٹ موجود ہے۔ اور اس کی وجہ سے متعدد پرانی ڈیوائسز بیٹری تیزی سے ختم ہوئے بغیر یوٹیوب استعمال کرنے میں مشکل کا شکار ہیں۔