واشنگٹن: دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ پیدا کرنے والا اہم عنصر ہائی بلڈپریشر کہلاتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اسے سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل غذا سے کم کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ہائی بلڈپریشر گردے کی دائمی بیماری کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ طرز زندگی میں تبدیلیوں کو جلد اپنانا جیسے کہ غذائی تبدیلیاں، ہائی بلڈپریشر سے منسلک خطرے کو کم کرسکتی ہیں۔
دی امریکن جرنل آف میڈیسن میں شائع شدہ 5 سالہ تحقیق جس میں گردے کی دائمی بیماری کے ساتھ ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کو شامل کیا گیا، سے پتا چلتا ہے کہ دو سے چار اضافی کپ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل جوس کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے اور ڈرگ تھراپی سے بلڈپریشر کو کم کیا جاسکتا ہے۔
باالفاظ دیگر پھلوں اور سبزیوں پر مبنی روزمرہ خوراک قلبی عوارض کے عوامل میں بڑی کمی اور گُردوں کی صحت کو بھی زیادہ تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔