امریکا کو بدترین طوفان کا خطرہ، دو کروڑ زندگیوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ

واشنگٹن: شمال مشرقی امریکا کے لاکھوں شہری شدید الرٹ کے تحت ہیں، کیونکہ ایک طاقتور بم سائیکلون پورے I-95 کوریڈور میں 18 سے 24 انچ تک برف باری کرنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق برفیلی ہواؤں کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اور طوفان کی شدت کی وجہ سے دو کروڑ سے زائد انسانی زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہے۔
اس طوفان نے پہلے ہی فضائی ٹریفک کو تہس نہس کردیا ہے، 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جب کہ سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں نیویارک، بوسٹن، نیو جرسی، فلاڈیلفیا، بالٹی مور اور واشنگٹن ڈی سی کے ایئرپورٹس شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیویارک، بوسٹن اور فلاڈیلفیا میں برف باری 18 تا 24 انچ تک متوقع ہے جب کہ واشنگٹن ڈی سی اور بالٹی مور میں 5 تا 8 انچ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جرسے شور میں 2 فٹ سے زائد برف باری کی توقع ہے۔
طوفان سے متاثرہ ساحلی علاقے 600 میل سے زیادہ پھیلے ہیں اور 29 ملین سے زائد امریکی شدید وارننگ کے تحت ہیں۔ ہزاروں پروازیں منسوخ اور زمینی و فضائی سفر بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔
یہ تاریخی طوفان شمال مشرقی ساحل پر زندگی کو قریباً مفلوج کرنے والا ہے اور شہریوں کو سخت احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ طوفان ناقابل فراموش ہوسکتا ہے اور پوری دنیا کی نظریں اس کی تازہ ترین صورت حال پر مرکوز ہیں۔

faces threat of a severe stormUSAwo crore lives at risk of impact