کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کی کوئی سبیل دکھائی نہیں دے رہی، بلکہ یہ روز بروز گراں ہوتا جارہا ہے۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز برقرار رہا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 99 پیسے اضافے سے 301 روپے 99 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک کے اس سے قبل سیشن میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ اضافے سے 315 روپے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ نگراں حکومت کی آمد کے بعد سے ہی ڈالر کے نرخوں میں تسلسل سے اضافہ جاری ہے۔