امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام کا مونڈیلیز کے حب میں واقع پلانٹس کا دورہ

پاکستان میں امریکی کاروباری اداروں کی خدمات کو سراہا

کراچی: شہر قائد میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام نے حال ہی میں حب، بلوچستان میں واقع پاکستان میں قائم امریکی کمپنی مونڈیلیز کے پلانٹس کا دورہ کیا۔

ڈیئرفیلڈ، الینوائے میں قائم ہیڈکوارٹر رکھنے والی اس کمپنی نے پاکستان میں 1993 میں اپنا پلانٹ قائم کیا۔ آج 80 سے زائد امریکی کمپنیاں براہِ راست ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ملازمت فراہم کررہی ہیں جب کہ بالواسطہ دس لاکھ سے زائد پاکستانیون کا روزگار ان کمپنیوں سے جڑا ہوا ہے، جو ملک میں امریکی کاروبار کی مثبت معاشی سرگرمیوں کا واضع ثبوت ہے۔


دورے کے دوران قونصل جنرل نے ان پلانٹس کا معائنہ کیا، جہاں مونڈیلیز چاکلیٹ، کینڈی اور پاؤڈر مشروبات تیار کرتی ہے۔ پاکستان میں مونڈیلیز انٹرنیشنل کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈز میں کیڈبری ڈیری ملک، ٹینگ اور کیڈبری اکلیرز شامل ہیں۔ کمپنی پاکستان بھر میں 1100 سے زائد ملازمین کو روزگار فراہم کرتی ہے اور حب، بلوچستان میں دو پیداواری یونٹس کے ساتھ ملک بھر میں ایک مربوط تقسیم کار نظام رکھتی ہے۔


یہ دورہ مونڈیلیز کا پاکستان میں اپنی سماجی ذمے داری اور پائیداری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو اجاگر کرتا ہے۔ 2024 میں کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران مستحق بچوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا، جو کمیونٹی کی فلاح کے لیے اس کے عزم کی علامت ہے۔ مزید برآں، مونڈیلیز پاکستان نے شمس پاور کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے اپنے ٹینگ پلانٹ کو سولر توانائی پر منتقل کیا، جو صاف اور کم لاگت توانائی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ 2024 میں کمپنی نے مدرز ڈے، عید اور دیوالی جیسے ثقافتی تہوار بھی منائے، جو پاکستان کی ثقافتی تنوع کے لیے ان کے احترام کا مظہر ہیں۔


اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا: امریکی کاروباری کمپنیاں طویل عرصے سے پاکستان میں سرمایہ کاری، روزگار کی فراہمی، مقامی صنعتوں کو تقویت دینے اور پائیدار اقتصادی تعلقات کے قیام میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ امریکا پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لیے نجی شعبے کے اشتراک سے کام جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔


امریکی حکومت پاکستان میں مختلف امریکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری، کاروباری مواقع اور ملازمتوں کے مواقع بڑھانے پر کام کررہی ہے۔

Hub BalochistanMondelez PlantsScott UrbomUS Consul General