کراچی: اداکارہ و ماڈل عروہ حسین کراچی میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی پر حکومت کے ساتھ عوام پر بھی برس پڑیں۔انہوں نے شہریوں کو اُن کے ذمے داری یاد کروادی۔
عروہ حسین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پربارشوں میں ہونے والی تباہی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے شہر کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن کیا بحیثیت شہری ہم نے کچھ کیا؟
عروہ حسین نے مزید لکھا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے ہمیں کم از کم اپنی کالونی یا محلے کے مسئلے کو ہی خود حل کرلینا چاہیے تھا۔ ہم تو جگہ جگہ کچرا پھینکنے سے بھی باز نہیں آتے۔ حکومت کے پاس جادو کی چھڑی نہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ عوام کو حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہیے، ہم میں سے کتنے مسئلے کے حل کے لیے عملاً میدان میں آئے؟ سب کچھ حکومت کا کام نہیں ہوتا ۔ خود بھی کچھ سوچیں کہ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کے علاوہ کیا کیا۔