کراچی: یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (یو پی اے) فنانس ایکٹ 2025 کے سیکشن 236CA کے تحت غیر ملکی تیار کردہ ڈراموں اور اشتہارات پر ایڈوانس ٹیکس متعارف کرانے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تعریف کرتی ہے۔
یہ غیر ملکی مواد پر انحصار کو کم کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا۔
پاکستانی ڈراموں کو پروموٹ کرنے میں آئی ایس پی آر کا اہم کردار رہا ہے، آئندہ بھی وہ اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔
ضروری ہے کہ پاکستانی ڈراموں اور پروڈکشنز میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے۔ مقامی مصنفین، اداکاروں، ہدایت کاروں اور تکنیکی ماہرین کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جائیں۔ پاکستان کی ثقافتی شناخت کو مضبوط کیا جائے۔ ہم مل کر اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ پاکستانی کہانیاں ہماری اسکرینوں پر چمکتی رہیں۔