ٹھٹھہ / سجاول / جاتی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم قبول نہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی پی ضلع سجاول کے صدر و رکن سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کی رہائش گاہ گاؤں راج ملک میں ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال اور ضلعی اطلاعات سیکریٹری سجاول سورج سجاولی کی رہائشگاہ پر ان کے لواحقین سے تعزیت و فاتح خوانی جبکہ بیگنا موری پر سابق صوبائی وزیر غلام قادر ملکانی کی عیادت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تعلیمی نصاب بہتر ہے، وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم قبول نہیں جبکہ وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کو اس ضمن میں اعتماد میں بھی نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے دوران یوم عاشور پر تھریٹ موجود ہیں، کوشش ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر بھی بھرپور سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں،
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی سخت ہونے سے عاشورہ کے موقع پر لوگوں کو تکلیف ضرور ہوتی ہے لیکن عوام کو چاہیے کہ حکومت سے تعاون کریں، ہم اپنے تجربات کے تحت سندھ کے بچوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی کیلیے کوشاں ہیں۔
پانی کی قلت سے متعلق سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے پہلے ہی معاہدے کو فالو نہیں کیا جا رہا اور پانی کی تقسیم کے متعلق سندھ حکومت نے اپنا موقف رکھا ہے