انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

ہرارے: آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
پاکستانی شاہینوں نے کیوی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور پوری ٹیم کو 110 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ ہیوگو بوگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، علی رضا نے 3 جب کہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 111 رنز کا ہدف سمیر منہاس کی 59 گیندوں پر 76 رنز کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔
کپتان فرحان یوسف 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ عثمان خان 15 اور حمزہ ظہور 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آج کھیلے گئے گروپ 2 کے دوسرے میچ میں بھارت اور زمبابوے مدمقابل ہیں۔
بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف ملا ہے۔

Pakistan beat NZSameer MinhasSuper Six MatchUnder 19 Worldcup