ریاض: حج 1443ھ کی تکمیل کے بعد سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن 1444 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ نئے عمرہ سیزن کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ہم اس سلسلے میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کے منتظر ہیں۔
وزارت کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ویزے کے لیے 14 جولائی سے متعلقہ سفارت خانوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ اعلان کے مطابق عمرے کے لیے قافلوں کی آمد نئے اسلامی سال کے آغاز یعنی یکم محرم 1444ھ ہی سے شروع ہوجائے گی۔
عمرہ سیزن کے حوالے سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔