دادو: ام رباب چانڈیو کے اہل خانہ کے قتل کے مقدمے میں ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے سندھ اسمبلی کے 2 اراکین پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت نے اُم رباب چانڈیو کے اہل خانہ کے قتل کیس میں اراکین سندھ اسمبلی پر فرد جرم عائد کی۔ فرد جرم رکن سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو پر عائد کی گئی۔
ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے اُم رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 17 جنوری 2018 کو اُم رباب کے والد، دادا اور چچا کو میہڑ میں قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ ایم پی اے سردار چانڈیو سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
تہرے قتل کیس میں سردار چانڈیو، برہان چانڈیو سمیت 4 ملزمان ضمانت پر اور 4 جیل میں ہیں۔