کراچی: کامیڈی کنگ عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
مزار انتظامیہ نے بتایا کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں عمر شریف کی تدفین کی اجازت دے دی گئی ہے۔
مزار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تدفین کے لیے جگہ کا تعین اہل خانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
دھیان رہے کہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔
عمر شریف کو علاج کی غرض سے کراچی سے امریکا منتقل کیا جارہا تھا لیکن ان کی جرمنی میں ڈائیلیسز کے دوران طبیعت بگڑ گئی۔
عمر شریف کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کی خواہش تھی کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہو، سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں تدفین کی درخواست ہے۔
اب اس حوالے سے عمر شریف کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کی تدفین مزار کے احاطے شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں ہوگی۔