عمر گل کے 20 برسوں پر محیط کیرِیئر کا اختتام!

لاہور: قومی کرکٹ کے اہم اور تیز گیند باز عمر گل کے 20سالہ پروفیشنل کیریئر کا سورج غروب ہوگیا۔
قومی ٹیم کی بیشتر کامیابیوں میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے والے عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کیریئر کا سورج غروب ہوا جب کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کی وجہ سے سدرن پنجاب کے خلاف مقابلہ ان کا آخری میچ ثابت ہوا۔

عمر گل کو گارڈ آف آنر پیش کیا جارہا ہے۔۔۔۔


مقابلے کے اختتام پر میدان میں ساتھی کھلاڑیوں و آفیشلز نے عمر گل کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پی سی بی نے بھی کامیاب کیریئر پر عمرگل کو سراہتے ہوئے خیرسگالی کا پیغام جاری کیا ہے۔