بیٹی سے موٹی نہ ہونے کا حلف نامہ دستخط کرانے والے برطانوی باپ کو جیل بھیج دیا گیا

برطانوی عدالت نے ایک انوکھے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ایک شخص کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔ عدالت میں پیش کیے جانے والے ملزم پر الزام تھا کہ اس نے اپنی ہبیٹی کو موٹا نہ ہونے پر مجبور کیا اور اس سے موٹا نہ ہونے کے حلف نامے پر دستخط کرائے۔ اس پر باپ کو ڈھائی سال قید کی سزا سنادی گئی۔

برطانیہ کےعلاقے برکشائر سےتعلق رکھنے والے 56 سالہ ریچڈ کھاڈلا نے بیٹی کو مجبور کیا کہ وہ مربھی جائیں تو وہ موٹی نہ ہو اور ہمیشہ ورزش کرے۔

ریچڈ کی بیٹی کا کہناہے کہ وہ اس زبردستی کی وجہ سے کھانے میں بداعتدالی کا شکارہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بے وقعت اور بے وقوف سمجھنےلگی تھیں۔ کھانے پینے میں بے ترتیبی کی وجہ سے ان کی نشونما پر بھی فرق پڑا اور وہ ایک نارمل بچپن اور زندگی نہیں گزارپارہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے کوئی بہن بھائی موٹاپے کی جانب مائل ہوتا تو اسے سزا ملتی تھی۔

اس معاملے پر ریڈنگ کی عدالت نے بچوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک پر ریچڈ کو ڈھائی سال قید کی سزا سنادی ہے۔

British CourtBritish father in jailed