برطانیہ نے آئندہ ہفتے مزید 7 ممالک کو سفری ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق اگلے ہفتے کورونا سفری ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیں گے، جس میں کولمبیا، ڈومینیکن رپبلک، ایکواڈور، ہیٹی، پاناما، پیرو اور وینزویلا کو ریڈ لسٹ سے نکالا جائے گا۔
ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے افراد کو 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے۔
برطانوی وزیرٹرانسپورٹ برطانوی تسلیم شدہ ویکسی نیشن والے ممالک میں مزید 30 ملک شامل کریں گے۔ تاہم ریڈ لسٹ کے نظام کو مکمل طور پر ترک نہیں کیا جائے گا، اور اگر کورونا کی نئی اقسام سامنے آئیں توبرطانیہ کی جانب سے مستقبل میں ممالک کو دوبارہ شامل کیا جا سکتا ہے۔
سکریٹری صحت ساجد جاوید نے کہا کہ یہ “ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لیے اہم ہے” اور قرنطینہ کے لیے ہوٹل کے کمروں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جا رہا ہے۔
برطانیہ نے پاکستان کو بھی 5 ماہ تک سفری ریڈ لسٹ میں شامل رکھا تھا۔