دبئی: روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا شرط عائد کردی گئی ہے۔
یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔
پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔
پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شکایات کے ازالے کے لیے اماراتی حکومت کا اقدام خوش آئند ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگاچکا ہے۔