بھارت میں سیاسی چپقلش کے باعث دو سیاست دان قتل

کیرالا: بھارت کی ریاست کیرالا میں 12 گھنٹوں کے دوران 2 سیاسی رہنماؤں کو قتل کردیا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی جے پی رہنما رنجیت سری نواسن کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا، اس سے پہلے ایس ڈی پی آئی کے رہنما ایس شان کو قتل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایس شان کے قتل کا الزام ان کی پارٹی نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر عائد کیا ہے جب کہ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کا قتل ایس ڈی پی آئی لیڈر کے قتل کا بدلہ ہوسکتا ہے۔