دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت مل گئی

اسلام آباد: ایران نے دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔
شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا جہاز ملتان اور چارٹر جہاز آبنائے ہرمز سے باہر نکل آئے، چارٹر جہاز پی الیکی میں ساڑھے آٹھ کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہے، دونوں بحری جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی جہاز ملتان اور چارٹر جہاز پی الیکی آبنائے ہرمز سے باہر نکل آئے۔ شپنگ ذرائع نے بتایا کہ چارٹر جہاز پی الیکی میں ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہے اور دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔
دونوں جہاز جنگ شروع ہونے کے بعد ایک ماہ سے خلیج فارس سے پھنسے تھے، دونوں جہازوں نے کل خلیجی ممالک کے قریب سے ہرمز کا سفر شروع کیا تھا۔
دھیان رہے کہ اس سے قبل بھی آبنائے ہرمز سے پاکستانی جہاز گزر کر آئے ہیں اور ایران نے خصوصی اجازت دی تھی۔