سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، دو نوجوان اپنی جان سے گئے، تازہ شہادتیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ جب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم ہوئی ہے، وادی میں ظلم کا بازار گرم ہے، بھارتی فوج نے ظلم کا تاریک پردہ تان رکھا ہے۔
بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے بانڈی پورہ ، پلوامہ، راجوری اور کشتواڑ کے اضلاع میں بھی کشمیریوں کی زندگی عذاب کر دی ہے۔
گذشتہ ایک ماہ سے ہلاکتوں کے سلسلے میں تیزی آئی ہے، چند روز قبل بھی ایک ضعیف شخص کو اس کے نواسے کے سامنے تشدد کرکے شہید کر دیا گیا تھا۔