Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

ٹرمپ کو دھمکی دینے پر ایرانی سپریم لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

کی طرف سے ویب ڈیسک پر جنوری 23, 2021

تہران: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، دھونس، دھمکی اور تشدد پر اکسانے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ معطلی کی مدت کتنی ہے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تصویر شیئر کی تھی جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی شباہت رکھنے والے شخص کو گولف کھیلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
ٹرمپ کے مشابہہ شخص کی تصویر کو بلندی سے ڈرون کی مدد سے لیا گیا ہے کیوں کہ زمین پرایک جدید ڈرون کا سایہ بھی نظر آرہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرون سے نشانہ بنایا جائے گا۔
اس تصویر پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی گزشتہ ماہ کی گئی ٹویٹ کا متن درج ہے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ “بدلہ ناگزیر ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور قتل کا حکم دینے والے سے انتقام لیں گے۔
سپریم لیڈر نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر مزید کہا تھا کہ اگرچہ جنرل سلیمانی کے جوتے بھی قاتل سے زیادہ معزز ہیں لیکن قاتل نے جاتے جاتے ایک ایسی غلطی کی جس کا لازمی بدلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 جنوری کو ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں ساتھی سمیت قتل کردیا گیا تھا جس پر ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

Ayatollah Ali Khameneitweeter account suspend
  • خاص خبریں
  • عالمی خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

سانحہ قلات میں زخمی صابری قوال گروپ کا طبلہ نواز ہاتھ سے محروم ہوگیا

پے درپے حادثات: بھارت کا میگ 21 طیارے کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

9 مئی کیس میں پی ٹی آئی رہنما ملک احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا

شازیہ منظور نے دھکے دے کر ریمپ واک کے دوران گرایا، علیزے شاہ

بھارت میں دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے بیاہ رچالیا

بلوچستان میں قتل خاتون اور مرد میاں بیوی نہیں تھے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں