ٹی وی اداکارہ ارم اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ ارم اختر کی والدہ انتقال کرگئیں۔
اداکارہ ارم اختر نے انسٹاگرام پر والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کے انتقال کی اطلاع دی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گھر سُونا کر جاتی ہیں، مائیں جانے کیوں مر جاتی ہیں۔
اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس اور ان کی والدہ کے لیے مغفرت کی دعا کی جارہی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکارہ کی والدہ کی موت کی وجہ کیا تھی۔

 

Erum AkhtarMother PassedawayTv actress