ترکی، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ترکی نے 29 اپریل سے 17 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان صدر رجب طیب ایردوان نے کیا ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور پر کورونا کے بڑھتےہوئے کیسز کو کم کرنا ہے وگرنہ اس کے منفی نتائج ہماری سیاحت اور تعلیم سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کو شدید متاثر کریں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک کے صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ کی تین گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا۔

Lockdown