ترک مصنف کی وزیراعظم پاکستان پر کتاب!

کراچی: ترکی سے تعلق رکھنے والے مصنف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر پاکستان کا ابھرتا ہوا سورج کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔
سابق کرکٹر اور پاکستان کے وزیراعظم پر یہ کتاب ورلڈ ٹورازم فورم انسٹی ٹیوٹ کے صدر اور ترک مصنف بولود باغجی نے تحریر کی ہے۔
بولود باغجی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دے کر فخر محسوس کرتے ہیں ، ان کا دل اچھا ہے اور وہ اپنی قوم کے لیے کام کرتے ہیں۔
بولود باغجی کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کتاب ترک زبان میں شائع کی گئی ہے، تاہم اس کا انگریزی ایڈیشن بھی جلد شائع کردیا جائے گا۔

BookBulut bagciPM Imran Khan