تربت: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملزمان کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تربت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے تربت کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو نامعلوم ملزمان نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 7 ملزمان ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔