کراچی: میڈیا کی معروف شخصیت مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں۔
اداکارہ طوبیٰ انور نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ لوگ میری آنکھوں اور آواز کی تعریف کرتے ہیں، آنکھوں اور آواز سے مجھے پہچان جاتے ہیں، چاہے میں نے ماسک ہی کیوں نہ پہنا ہوا ہو۔
اداکارہ طوبیٰ کے مطابق ایک صاحب نے میری آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آنکھیں بہت گہری ہیں، اس لیے آپ سے جھوٹ بولا نہیں جاتا، کیوں کہ لگتا ہے آپ روح تک پہنچ جائیں گی۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ مرد تعریف کرتے ہیں یا خاتون؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے مجھے نہیں پتا، لیکن اگر مجھے کسی خاتون کی کوئی چیز اچھی لگتی ہے تو میں ضرور تعریف کرتی ہوں۔