واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زكر برگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دھوکا دیا تو وہ انہیں زندگی بھر جیل میں ڈال دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب سیو امریکا جو 3 ستمبر کو شائع ہوگی کے اقتباس میں لکھا ہے کہ ہم ان کی کڑی نگرانی کررہے ہیں، اگر اس بار انہوں نے کوئی بھی غیر قانونی کام کیا تو وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزاریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مارک زكربرگ پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا، جس کی وجہ سے 2020 میں جوبائیڈن کی فتح ہوئی۔
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے قدامت پسندوں کو یقین دلانے کے لیے اقدامات کیے کہ اس سے رواں سال کی انتخابی مہم متاثر نہیں ہوگی۔