واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے صدارتی مہم میں حریف جوبائیڈن پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ انہوں نے کہا جوبائیڈن منتخب ہوگئے تو چین امریکا کا مالک بن جائے گا۔
امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے مہم انتہا کو چھو رہی ہے اور اس موقع پر امریکی صدر حریف امیدوار پر تنقید کے نشتر برسانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔ الزامات کی سیاست عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے ورجینیا انتخابی ریلی میں ڈیموکریٹک امیدوار پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ جوبائیڈن صدر بن گئے تو امریکا چین کے ہاتھ میں چلا جائے گا۔
قبل ازیں نیشنل کنونشن میں ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کو تباہی قرار دیا تھا۔