صدر ٹرمپ کا ویزا پالیسی سخت ترین کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن پر بندش لگانے کے لیے ویزا پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تارکین وطن کی مشکلات بڑھ گئیں، ویزا پالیسی میں تبدیلی کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وبا اور مقامی سطح پر بڑھتی بے روزگاری کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ویزا پالیسی میں موجود نرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہ چند ہی لوگ مستثنیٰ ہوں گے، یہ اب تک کی سب سے سخت ویزہ پالیسی ہوگی۔ موجودہ معاشی صورت حال میں دستیاب نوکریوں پر سب سے پہلا حق امریکیوں کا ہے اسے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نہیں رکھا جاسکتا۔

صدر ٹرمپ