2016-17 میں ٹرمپ نے صرف 750 ڈالر ٹیکس ادا کیا!

واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 2017 اور 2016 میں سالانہ صرف 750 ڈالر انکم ٹیکس ادا کیا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلے سال کے دوران 750 ڈالر انکم ٹیکس دیا جب کہ ٹرمپ نے پچھلے 15 میں سے 10 برسوں میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق 2018 تک ٹرمپ نے رئیلٹی ٹیلی وژن پروگرام سمیت دیگر لائسنسنگ ڈیلز سے 42 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے ٹرمپ نے 2018 میں آمدنی کے باوجود 4 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کا نقصان ظاہر کیا تھا۔

American presidenttaxTrump