آخر کار امریکی صدر نے بھی ماسک پہن لیا

واشگنٹن: امریکی صدر نے بھی بالآخر ماسک پہن لیا، ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار چہرے پر ماسک پہن کر عوام کے سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج فوجیوں اور فرنٹ لائن طبی عملے سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر انھوں نے ماسک پہنچ رکھا تھا۔
عوام کو وبا سے بچاؤ کی ترغیب نہ دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں تھے، حالیہ اقدام اسی تنقید کے نتیجے میں اٹھایا گیا۔

Trump