سابق امریکی صدر ٹرمپ کی راہ میں ایک اور مشکل حائل!

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کے وکلا کی جانب سے ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی گئی تھی، جسے امریکی سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد استغاثہ کے وکلا کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے لیے مطلوب دستاویزات تک رسائی ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ اپنے خلاف مبینہ مالی فراڈ کی تحقیقات کو طویل عرصے سے جاری ’وچ ہنٹنگ‘ قرار دے چکے ہیں۔

Donald trumpsupreme court of america