دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی

راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سنچری اسکور کرکے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے۔ بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سنچری اسکور کی۔
فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بناکے پویلین لوٹے۔ محمد رضوان 51 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشارا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور دشمانتا چمیرا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ونندو ہسارنگا پرامود مدوشن بالترتیب 37 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

2nd OdiAfter two YearsBabar Azam CenturyODI SeriesPakistan beat Sri lankaSri Lanka tour of Pakistan