عدنان صدیقی دوران پرواز جہاز میں نہائے اور الزام مجھ پر لگادیا، اعجاز اسلم

کراچی: سینئر اداکار اعجاز اسلم نے ساتھی اداکار عدنان صدیقی کے دوران پرواز نہانے کا دلچسپ قصہ سنادیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے بتایا، ایک مرتبہ ہم دونوں ساتھ سفر کررہے تھے اور مجھے نہیں علم تھا کہ عدنان باتھ روم میں ہیں، مجھے ریسٹ روم جانا تھا، میں جانے لگا تو دیکھا وہاں سے باہر پانی آرہا تھا، میں سوچنے لگا کہ پانی کہاں سے آرہا ہے۔
اعجاز اسلم نے کہا میں ایئرہوسٹس کو ڈھونڈ رہا تھا کہ وہ آئیں تو ان کو بتاؤں لیکن وہ نظر نہیں آئیں، ہماری فلائٹ کافی لمبی تھی، اتنے میں دیکھا کہ دروازہ کھلا اور عدنان باہر آیا، میں نے پوچھا یہ پانی کیوں باہر آرہا ہے تم اندر کیا کررہے تھے؟ عدنان نے آگے سے کہا، میں نہارہا تھا، چھوٹے کپ کی مدد سے عدنان نہایا اور تیار ہوکر باہر آیا، پتا نہیں کتنی دیر سے اندر تھا، جب وہ آیا تو سارا پانی باہر تھا، اتنے میں ایئرہوسٹس بھی پیچھے سے آگئی۔
اعجاز اسلم نے مزید بتایا کہ عدنان نے الزام مجھ پر عائد کردیا اور ایئر ہوسٹس کو کہا یہ اندر شاور لے رہا تھا، جس کے جواب میں ایئر ہوسٹس نے غصہ کیا۔
اعجاز اسلم کا مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس پر صارفین کی رائے مختلف پائی جارہی ہے، بہت سے لوگوں نے عدنان صدیقی کو اس عمل پر تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ اعجاز اسلم کو نیشنل ٹی وی پر یہ بات نہیں بتانی چاہیے تھی۔

Big Revealed About Adnan SiddiquiDuring Flights BathEjaz AslamSenior Actor