کراچی: معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب اور سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے درمیان انسٹاگرام پر جھڑپ۔
سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے انسٹاگرام پوسٹ (جس کو بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا) پر کمنٹ کیا کہ برائے مہربانی سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھجوا دیں۔
یہ کمنٹ دیکھ کر ڈاکٹر زینب نے علیزہ سلطان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایسی باتیں عوامی پلیٹ فارم پر نہیں کی جاتیں اور انہوں نے پہلے ہی فیروز خان کو اس طرح کے رویوں سے ذہنی طور پر متاثر کیا ہے، اس لیے مزید ایسا کرنا مناسب نہیں۔
انہوں نے علیزہ سلطان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والد اور بھائی کے فون نمبرز استعمال کرکے فیروز خان سے رابطہ کرنے کی کوشش اور میسیجز بھیجنا بند کریں، کیونکہ وہ پہلے ہی ان کو ذہنی طور پر بہت پریشان کرچکی ہیں۔
ڈاکٹر زینب نے مزید کہا کہ علیزہ سلطان کا فیروز خان سے رابطہ کرنے یا انہیں پریشان کرنے کا کوئی حق نہیں رہا۔
انہوں نے علیزہ سلطان کو مشورہ دیا کہ شادی کرلیں، کیونکہ ان کے مسائل شادی کے بعد ہی حل ہوسکتے ہیں۔