کراچی میں ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

کراچی: شہرِ قائد میں ٹریلر گردی نہ رُک سکی، ہفتے کو مزید دو زندگیوں کا چراغ گُل ہوگیا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لانڈھی میں فیوچر موڑ کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
جس کے بعد لاشوں سمیت زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

karachiTrailer Hit Moter CycleTwo Person Killed