سانحہ 9 مئی: گنڈاپور و دیگر اشتہاری نومنتخب ارکان اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ

لاہور: عام انتخابات 2024 میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی۔
9 مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں تیز کی جارہی ہیں۔ مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنما، 282 کارکن تاحال انتہائی مطلوب ہیں۔
حالیہ انتخابات کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال، علی امین گنڈاپور، امتیاز شیخ 9 مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں۔ عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنے کے لیے جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کرلیے گئے۔ انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔
ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔ اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی مدد لی جارہی ہے۔

Ali Amin GandapurDecision of ArrestMay 9 TragedyOther Newly Elected Members of ParliamentPTI Leader