ٹریفک جام کے تدارک کے لیے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا بڑا فیصلہ

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے تدارک کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کراچی میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ سٹی وارڈنز کو بھی فعال کرنے کی ہدایات کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ شہریوں کا ٹریفک جام میں پھنس جانے کے باعث جو وقت ضائع ہوتا ہے اسے بچایا جائے۔ انہوں نے کے ایم سی افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کیں۔


انہوں نے کہا کہ سٹی وارڈن کی شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی جائے، شہر میں دورے کے دوران سٹی وارڈن کی تعیناتی کو خود چیک کروں گا۔ سٹی وارڈن شہریوں کو سڑکوں پر نظر آنے چاہئیں اور ان کی کارکردگی مثالی ہونی چاہیے۔

administrator karachikarachiMurtaza Wahabtraffic jam