ٹریفک حادثات سے بچانے والا ٹرک!

ٹوکیو: ویسے تو ٹریفک حادثات میں زندگیوں کے ضیاع کی بڑی وجہ ہیوی گاڑیاں ہوتی ہیں، لیکن جاپان میں ایک ایسا ٹرک متعارف کرایا گیا ہے جو انسانی جانیں بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔
جاپان میں گاڑی ساز کمپنی نے ٹرک میں ایک ایسا ہیوی ماڈل متعارف کرایا ہے جو ٹریفک حادثات سے بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی نے ٹرک میں ڈرائیور کو نہ نظر آنے والا حصہ (بلائنڈ اسپاٹ) ختم کردیا اور اُس جگہ ایک آلہ (نیا ہیوی ماڈل) نصب کیا ہے۔
اس حوالے سے گاڑی ساز کمپنی مٹسوبشی کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سامنے اور مسافر کی جانب والے حصے دونوں پر سنسر بھی لگائے گئے ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورت میں ڈرائیور کو مطلع کریں گے۔ اگر کوئی گاڑی ٹرک سے ٹکرانے جارہی ہو تو خودکار طریقے سے بریک بھی لگ سکتا ہے۔
اسی طرح ڈرائیور کے مُڑنے والا اشارہ چلانے اور گاڑی موڑنا شروع کرتے وقت، قریب میں راہ گیر یا سائیکل سوار ہونے کی صورت میں ایک الارم بج اٹھے گا تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔
جاپانی وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ ملک میں فروخت ہونے والے ٹرکوں میں یہ نظام پہلی بار متعارف کروایا گیا ہے۔
دھیان رہے کہ بلائنڈ اسپاٹ کے باعث اکثر وبیشتر حادثات پیش آتے ہیں۔ اس سہولت سے حادثات سے بچنے میں مدد ملے گی۔

FusoJapanMitsubishiTruck