اسلام آباد: ٹریفک کے الم ناک حادثے میں شادی سے واپس آنے والا بدقسمت خاندان لقمۂ اجل بن گیا۔ تین خواتین اور تین بچیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ رات کو ہونے والی بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا، کار گہری گھائی میں جاگری، حادثے کا شکار ہونے والے افراد پھل گراں شادی میں شرکت کے بعد واپس بھارہ کہو آرہے تھے۔
فوت شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں شہناز بی بی کی عمر 35 سال، طاہرہ بی بی 30 سال، شمائلہ 32 سال، حمزہ مقبول 17 سال، رمشا 16 سال، رابعہ 13 سال جب کہ مناہل کی عمر 11 سال ہے۔
حادثہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا، تاہم ریسکیو کو حادثے کی اطلاع صبح آٹھ بجے ملی۔ حکام نے ڈیڈ باڈیز کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جب کہ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔