افغانستان میں دو ٹریفک حادثات میں 20 اموات

کابل: افغانستان کے صوبے لغمان میں 2 مختلف ٹریفک حادثات کے باعث 20 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے لغمان میں 2 مختلف حادثوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے، پہلا حادثہ نارنج باغ گاؤں میں پیش آیا جہاں مسافر بس دوسری سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب عزیز خان کاٹس گاؤں میں حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
اس حوالے سے افغان حکام کا کہنا ہے دونوں حادثات ڈرائیورز کی لاپروائی کی وجہ سے پیش آئے، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔