لاہور: ٹریکٹر کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ کردیا گیا، نجی ٹریکٹر ساز ادارے نے قیمتیں 70 ہزار سے 1 لاکھ 7 ہزار روپے تک بڑھادیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ادارے نے پیداواری لاگت بڑھنے کو جواز بنایا، ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر کے مطابق نجی ٹریکٹر ساز ادارے کے ماڈل 285 کی قیمت میں ایک لاکھ 7 ہزار ایک سو روپے اضافہ ہوگیا۔ ماڈل 240 کی قیمت 88 ہزار 200 روپے بڑھادی گئی۔ ماڈل 260 کی قیمت 93 ہزار 450 روپے جب کہ ماڈل 375 ٹریکٹر 99 ہزار 750 روپے مہنگا ہوگیا۔
ماڈل 375 فور ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 71 ہزار 400 روپے جب کہ ماڈل 360 فور ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 70 ہزار 350 روپے اضافہ کردیا گیا۔
سرکلر کے مطابق یکم جون کے بعد ہونے والی بکنگ پر بھی اضافی قیمت وصول کی جائے گی۔ ٹریکٹر کی قیمت میں اضافے سے غریب کاشت کاروں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔