اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا ہے، جس میں نیب راولپنڈی کی جانب سے صرف ان دونوں ملزمان کے نام دیے گئے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقارالحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا، جس کے بعد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔