اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے طلب کرلیا۔
ترجمان نیب کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
نیب کے ترجمان نے بتایا کہ عمران خان کو کل نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے عمران خان کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے نوٹس ان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور اتھارٹی کا مس یوز کیا۔
نیب نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ نے ریاستی تحائف کو بیچا اور ڈیکلیئر نہیں کیا۔
عمران خان کو بھیجے گئے نیب کے نوٹس میں آئی فون اور گھڑیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔