توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز: عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
دھیان رہے کہ عمران خان سائفر کیس میں گرفتار ہیں اور انہیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے، سیکریٹ عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر کو مقرر کر رکھی ہے۔

 

 

190 Million Scam CasesArrest Warrant IssuedNab courtPTI Chairman Imran KhanTosha Khana case